کوالالمپور ( جنگ نیوز ) چین کی بیڈمنٹن کی خاتون کھلاڑی وایوڑیاؤ ہانگ پر گذشتہ سال گوانگ یو یونی ورسیائیڈ میں اینٹی ڈوپنگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 7 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بی ڈبلیو ایف نے کہا کہ اس کے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی سماعت کرنے والے پینل نے گوانگ یو جنوبی کوریا میں 28 ویں سمر یونیورسیائیڈ کے دوران 12 جولائی 2015 کو اس کے لیے جانے والے نمونے کے ناگوار تجزیاتی نتیجے کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی ہے۔