• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تین تلوار کے قریب درجنوں درخت کاٹ دیئے گئے

کراچی: تین تلوار کے قریب درجنوں درخت کاٹ دیئے گئے

کراچی میں بلدیہ جنوبی کی حدود میں تین تلوار کے قریب درجنوں درختوں کوکاٹ دیاگیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس صدر کا کہناہے کہ فرئیر پل سے تین تلوار تک روڈ کے دونوں طرف لگے مردہ درختوں کو کاٹنے کا حکم عدالت نے دیا ہے،عملے نے کسی بھی ہرے بھرے درخت کو ہاتھ نہیں لگایا۔

کراچی میں عدالت کے احکامات کے تحت مردہ درختوں کی کٹائی کردی گئی، انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے یہ عمل کیا گیا ہے۔

کلفٹن میں تین تلوار کے قریب ڈی ایم سی سائوتھ کے عملے نے درخت کاٹ دیئے، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پارکس صدر ڈویژن نے بتایا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق درخت کاٹے جارہے ہیں، انہیں عدالت سے حکم آیا ہے کہ فریئر پل سے تین تلوار تک سڑک کے دونوں اطراف جو بھی مردہ درخت ہیں انہیں کاٹ دیا جائے تاکہ وہ کسی نقصان کا سبب نہ بنیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہرے بھرے درخت کو ہاتھ نہیں لگایا جا رہا،علاقہ مکین ڈی ایم سی کے پاس درختوں کی کٹائی کی درخواست لے کر آئے تھے جو کہ انہوں نے منع کردی جس کے بعد درخواست گزار علاقہ مکینوں نے عدالت سے درختوں کی کٹائی کی اجازت لی۔

تازہ ترین