• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سعودی عرب کی شہری روبوٹ صوفیا متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی مہم جوئی کے لیے پہنچ گئی۔

روبوٹ صوفیا ابوظہبی میں دلچسپ مہم جوئی کے لیے پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پُررسوخ شخصیت خالد ال امیری نے اس مہم جوئی میں صوفیا کا ساتھ نبھا تے نظر آئے۔

ائیر لائن کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کے مطابق صوفیا دنیا کا وہ پہلا روبوٹ ہو گا جو دنیا کی سب سے تیز ترین رولر کوسٹر میں سفر کرے گا ۔

روبوٹ صوفیا ابوظہبی میں دلچسپ مہم جوئی کے لیے پہنچ گئی

صوفیا کی ابوظہی میں اس مہم جوئی میں انکے ساتھ خالد ال امیری ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے خاندان کی پُرکشش ویڈیو بنا کر ڈالنے کی وجہ سے مقبول عام ہیں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوفیا نے ابوظہبی کے تاریخی مقامات کی سیر کی اور جذبات سے بھر پور مہم جوئی کی۔

صوفیا کے سیر تفریح پر مبنی اس دورے کے دوران صوفیا نے ابوظہبی کے کئی اہم مقامات کی سیر کی جن میں امارت کا محل، لوور ابوظہبی، یاس مرینا سرکٹ، یاس واٹر ورلڈ، ابوظہبی کی فیراری ورلڈ اور نیا بننے والا ہالا صحرا کا نخلستان وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین