• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت گیا

ازبکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت گیا

اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پیلنٹی ککس پر 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

روس کے شہر ماسکو کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں شاندار کھیل پیش کیا اور میچ میں ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔

ازبکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت گیا

پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پر گول کیے گئے جبکہ ازبکستان نے 6 گول کر کے فائنل اپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا کو سیمی فائنل میں پینلٹی ککس پر ہی 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

تازہ ترین