• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر خان کیس، اسلم بیگ اور اسد درانی سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ

اصغر خان کیس، اسلم بیگ اور اسد درانی سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ

اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ اور سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی سے پوچھ گچھ کی ، دونوں افسران سے دو، دو گھنٹے تک سوال جواب کیے گئے۔

ذرائع نے جیو نیو ز کو بتایا کہ سب سے پہلے جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں وہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کی زیر صدارت ایف آئی اے ڈائریکٹر پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر محمد رضوان اور ڈائریکٹرلا ء علی شیر جاکھرانی پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور 2 گھنٹوں تک ا یف آئی اے افسران کے سوالوں کے جواب دیے ۔

ان کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی بھی اسی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور 2گھنٹوں تک سوالوں کے جواب دیے ۔

ایف آئی اے ٹیم سپریم کورٹ کی طرف سے سال 2012میں اصغر خان کیس کے دیے گئے فیصلے کے پیرا گراف نمبر 14کے تحت کارروائی کررہی ہے اور اس کے مطابق پیسے لینے والے سیاستدانوں کے خلاف ثبوت ملنے پر کارروائی کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین