• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چمپینزی کا بستر انسانوں کے بستر سے زیادہ صاف ہوتا ہے

حالیہ ریسرچ میں دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ چمپینزی کا بستر انسانوں کے بستر سے زیادہ صاف ستھرا ہوتا ہے۔

تنزانیہ میں ہونے والی نئی ریسرچ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جانور اپنے لئے درخت کے پتّوں اور پیڑ کی شاخوں کا بچھونا بنا کر سوتے ہیں اورہر رات اسے تبدیل کرتے ہیں۔

چمپینزی کا بستر انسانوں کے بستر سے زیادہ صاف ہوتا ہے

41 چمپینزیوں کے درختوں کی شاخوں سے بنے بستروں کا مطالعہ کیا گیا تو ان میں نہ ہونے کے برابر بیکٹیریا پائے گئے۔

اس کے بر عکس انسانوں کا بستر گندگی ، اور بیکٹیریا سے بھرا ہوتا ہےجس میں سے پینتیس فیصد بیکٹیریا خود انسانی جسم سے بستر پر منتقل ہوتے ہیں۔

تازہ ترین