• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ چیمپئین شپ کودلچسپ بنانےکیلئے نئے قوانین زیر غور

 ٹیسٹ چیمپئین شپ کودلچسپ بنانےکیلئے نئے قوانین زیر غور

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کو دلچسپ بنانے کے لئے نئے قوانین پر غور و فکر شروع کر دیا اور ماہ رواں میں کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں نئی تجاویز پر بات ہو گی۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 28 اور 29 مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہو گا۔ اجلاس میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کے لئے نئی پلئینگ کنڈیشنز پر غور کیا جائے گاجبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا آغاز ورلڈ کپ 2019 کے بعد ہو گااور چیمپئین شپ میں 9 ٹیمیں شریک ہوں گی تاہم ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 2021 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کے دوران ٹاس نہ کرانے کی تجویز زیر غور ہے، اس حوالے سے قوانین بنائیں جائیں گےجبکہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ میزبان بورڈ کرے گا۔

دوسری جانب میچ میں استعمال ہونے والی گیند کا انتخاب بھی مہمان ٹیم کی جانب سے کئے جانے کی تجویز ہےجبکہ پچ خراب قرار دینے کی صورت میں مہمان ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہےاور فائنل ڈرا ہونے کی صورت میں لیگ میں ٹاپ ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین