• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا، پی سی ایس آئی آر کو مطلوبہ مقدار تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار 485 مارکر استعمال ہوں گے،الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو 5 لاکھ 59 ہزار 125 اسٹیمپ پیڈ تیار کئے جانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق پنجاب کیلئے کم سے کم 2 لاکھ 30 ہزار ان مٹ مارکر، 3 لاکھ 13 ہزار اسٹیمپ پیڈ استعمال ہوں گے،سندھ میں 94 ہزار 341 ان مٹ مارکر، 1 لاکھ 32 ہزار 741 اسٹیمپ پیڈ استعمال ہوں گے، کے پی کیلئے 62 ہزار 94 بلوچستان کیلئے 20 ہزار 50 ان مٹ مارکر تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تازہ ترین