پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف پہلے دھرتی پھر پاور ہوتی ہے، یہ لوگ پاور کے شوق میں اپنی دھرتی سے وفا کرنے کے لیے بھی تیارنہیں۔
لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، چھانگا مانگا کی سیاست بھی انہی سے شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے، اس وقت بہت سے لوگ تکلیف میں ہیں، آپ جب پاکستان آئے تھے تو کیا لے کر آئے تھے اور آج آپ کے پاس کیا ہے؟
آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دینی، ان کی غلطیاں یاد دلاکر معاف کرنا ہے، آپ پہلے اپنی دکان کا بتائیں یہ کہاں سے بنائی۔