• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہزادہ محمد بن سلمان کی تازہ تصویر جاری

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کےمنظرعام پرنہ ہونے سے متعلق افواہیں دم توڑگئیں، سعودی پریس ایجنسی نےشہزادے کی تازہ تصویرجاری کردی۔

سعودی جریدے کے مطابق تصویرمیں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان،مصرکےصدر،بحرین کےشاہ اوریواےای کےولی عہدہیں۔

جریدے کا کہنا ہے کہ مصری صدرعبدالفتاح السیسی نےتینوں رہنماؤں کودعوت پرمدعو کیاتھا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کچھ روز سے منظرِ عام سے غائب ہیں، اس کی وجہ سے بعض اخبارات نے ان کی صحت سے متعلق خدشات ظاہر کیےتھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق21 اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے شہزادہ محمد منظرعام پر نہیں آئے ۔

تازہ ترین