• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 246 پوائنٹس نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 246 پوائنٹس نیچے آگیا

ملک کی سیاسی صورتحال پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے ، ہنڈرڈ انڈیکس 246 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 623 کی سطح پر بند ہوا ۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی حصص بازار میں مندی کے بادل چھائے رہے اور کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 405پوائنٹس کمی ہوئی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 4 جنوری 2018 کی کم سطح 41 ہزار 460 کی سطح پر آگیا ،تاہم انڈیکس 246 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 623 کی سطح پر بند ہوا ۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سپر ٹیکس ختم نہ کرنے اور ساتھ ہی الیکشن سے قبل موجودہ سیاسی صورتحال پر سرمایہ محتاط ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مسلسل فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین