• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم نواز گنڈا پور کی ہاسٹل کی لڑکیوں سے بدتمیزی



پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے منہاج القرآن گرلز ہاسٹل کی لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں بلند آواز میں ڈانٹا۔


خرم نوازگنڈاپور کی ہاسٹل کی لڑکیوں سے بدتمیزی


لڑکیوں نے بات کرنے کی کوشش کی توخرم نواز گنڈاپور سختی سے انہیں شٹ اپ کہتے رہے، انہوں نے لڑکیوں کو ڈانتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کا دوسرا روپ نہیں دیکھا۔

خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہاسٹل سے کچھ لڑکیاں باہر افطار پارٹی میں جانا چاہ رہی تھیں، انھوں نے کہا کہ ہاسٹل سے 6 بجے کے بعد اگر کوئی لڑکی ہاہر جائے گی تو اسٹاف کی فیمیل ممبر کا اس کے ساتھ جانا ضروری ہے۔

خرم نواز کے مطابق ہاسٹل کی لڑکیوں نے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، جب لڑکیوں کو منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے انکار کیا، جو لڑکی زیادہ بدتمیزی کررہی تھی تو میں نے کہا اس کے والد سے بات کرائیں تاکہ ان کو بتاؤں۔ 

تازہ ترین