• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فٹ پاتھ اسکول ڈیفنس کی وسیع عمارت میں منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اوشین ویلفیئر آرگنائزشن کی جانب سے گزشتہ روز ملک کے پہلے فٹ پاتھ اسکول کو جدید سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ان طلبہ کو ڈیفنس کی ایک وسیع عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اے سی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔ اسٹریٹ چلڈرنز کےلئے مونٹسوری اور کنڈر گارڈن کی تعلیم دی جائے گی ۔ مونٹسوری میں ان اسٹریٹ چلڈرن کو جدیدطرز کے پروجیکٹر اور الیکٹرونک بورڈز کے ذریعے پڑھایا جائے گا ۔ اس موقع پر زیبسٹ اور اقرا یونیوورسٹی نارتھ ناظم آباد کیمپس کے طلباءنے معاونت کی ۔ فٹ پاتھ اسکول کی بانی انفاس زیدی کا کہناتھا کہ اس جدید مونٹسوری اور کنڈرگارڈن میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ پچاس روپے روزانہ اور ان کی آمد و رفت کےلئے گاڑیوں کا انتظام بھی انتظام ہے جو مخصوص پوائنٹ سے بچوں کو اسکول اور اسکول سے گھر باحفاظت پہنچائیں گی۔ یہ بچےکچرا کنڈی میں کھیلتےرہتےتھے یا سڑکوں پر بھیک مانگتے تھے یا پھر سگنل پر گاڑیوں کے شیشے صاف کرتے تھے۔

تازہ ترین