• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوونٹری کے مقامی ٹیکسی ڈرائیورز کا کونسل کےخلاف مظاہرہ

کوونٹری( نمائندہ جنگ) ڈرائیورز نے مقامی کونسل کے خلاف اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے اس پر امن مظاہرہ میں مظاہرین نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنی اوبر اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد کوونٹری میں اپنی ٹیکسی ڈرائیو کرتے ہیں جس سے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے کوونٹری میں دن بدن بے روزگاری سے حالات ناساز گار ہونے کی وجہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے دوسرے شہروں سے آنے والوں نے ہمارے کام میں کمی پیدا کردی ہے اور ہمیں کام نہیں ملتا محمد پرویز، کاشف عرف کاشی،محمد یاسر نے کہا کہ مقامی کونسل ہمارا حق ہمیں دے اور ہمیں کام کرنے دے نہ کہ دوسروں شہروں سے آنے والوں کو کوونٹری میں ٹیکسی کرنے کی اجازت دے کر ہمیں بے روزگار کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، راجہ افضل نے کہا کہ دوسرے شہروں کے ڈرائیورز کا لائسنس ان کے اپنے علاقوں کے لئے ہے، وہ کوونٹری میں ٹیکسی چلانے کا حق نہیں رکھتے حکومت نوٹس لے۔
تازہ ترین