• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ فٹبال ،فائنل میں امریکا اور بھارت نے ہمیں سپوٹ نہیں کیا، ضیاء نور

چائلڈ فٹبال ،فائنل میں امریکا اور بھارت نے ہمیں سپوٹ نہیں کیا، ضیاء نور

کراچی ( شکیل یامین کانگا،اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم اسٹریٹ چائلڈ عالمی فٹ بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد ماسکو سے اسلام آباد پہنچ گئی، وطن واپسی پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم ہینڈز کے سید ضیاء نور نے کہا کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں مسلم ہینڈز نے نہیں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا ہے، کھلاڑیوں نے تو پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کردیا ہے، اب حکومت اور نجی اداروں کو چاہئے کہ وہ غریب، یتیم اور بے گھر بچوں کیلئے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ فائنل میں 24 میں سے 20 ٹیمیں پاکستانکو سپورٹ کررہی تھیں جبکہ بھارت اور امریکا کی ٹیمیں ازبکستان کو سپورٹ کررہی تھیں۔ ضیاء نور کا کہنا تھاکہ بھارت کو دو دفعہ ہم درجن سے زائد گول سے شکست دے چکے ہیں، اس بار انہوں نے اپنی لڑکوں کی نہیں لڑکیوں کی ٹیم بھیجی تھی۔ اس لئے ان کا ہمار لڑکوں کی ٹیم سے کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تازہ ترین