ملتان (نمائندہ جنگ‘نیوزایجنسی)مسلم لیگ (ن) کےمرکزی رہنماسینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے سوشل میڈیا پر انکی جعلی تصویر جاری کرنے کو گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی نے اس پر جشن منایا، میں ڈر کر گھر بیٹھنے والا نہیں ہوں، ایسے ہتھکنڈے پری پول دھاندلی ہے‘میں عاشق رسول اور اسلام کا سپاہی ہوں، اسلام پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے، مجھے صرف نیب نےنہیں عمران خان نےبھی ”مسٹرکلین “کاسرٹیفکیٹ دےرکھاہے ‘میری جنگ پاکستان کےاداروں کومضبوط کرنےکی جنگ ہے‘بجٹ کےبعدباہرکےملکوں میں رکھےاثاثےقانون کےمطابق حلال بنادیئےگئے۔اپنی رہائش گاہ پی سی کالونی میں پریس کانفرنس کےدوران جاوید ہاشمی نے کہاکہ حیرانگی ہےکہ مجھےکبھی غدارتوکبھی ملک دشمن کہاجارہاہےحالانکہ 71ءکی جنگ میں میں نےگلی گلی سےپاک فوج کیلئے چندہ جمع کیا‘65ءمیں خون کی بوتلیں دیں‘میں اداروں اورخاص کرافواج پاکستان کاسب سےبڑا حامی ہوں‘افواج پاکستان کے بوٹوں کی خاک کو آنکھوں کاسرمہ سمجھتا ہوں‘اداروں کااحترام کرتاہوں ۔