• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرمی کی شدت مزید 5روز برقرار رہنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت مزید 5روز برقرار رہنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا جس سےبیشتر شہریوں کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ محکمہ موسمیات کراچی کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق ہفتے کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرم اور خشک رہا ۔ جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت مزید 5 روز تک برقرار رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ دوسری جانب ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے پر بند کمروں میں نہ رہیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔

تازہ ترین