• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا ہےکہ ہماری سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

احسن اقبال نے وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے ہمراہ بلوچستان میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے شہید کرنل کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور قبرستان میں جاکر شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید کرنل سہیل قوم کےبہادر سپوت تھے، انہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیااور قوم کو اپنے شہیدوں پر فخر ہے۔

تازہ ترین