• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سبیکا شیخ کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

وزیراعظم کی سبیکا شیخ کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سےجاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر پہنچے اور ان کے والد عبدالعزیز شیخ سے تعزیت کی جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سبیکا ایک شاندار طالبہ تھیں اور پوری قوم ان کی ناگہانی موت پر غم زدہ ہے جبکہ دہشت گردی کسی ایک ملک یا خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہے۔

سبیکا کے والد عبدالعزیز شیخ کا کہنا تھا کہ سبیکا3 بہنوں میں سب سے بڑی لیکن بھائی سے چھوٹی تھیں اور 9 جون کو واپس گھر آرہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کی خبر ملتے ہی میں انہیں فون کرتا رہا اور واٹس ایپ پر پیغام بھیجا جبکہ میری بیٹی نے اس سے پہلے کبھی بھی جواب دینے میں دیر نہیں لگائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ابھی سکتے کے عالم میں ہیں۔

سبیکا شیخ نے کراچی پبلک اسکول سے میٹرک مکمل کیا اور وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سبیکا شیخ سینٹافے اسکول میں دیگر طالب علموں کے لیے مثالی تھیں۔

یاد رہے کہ 2روز قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس میں 17 سالہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شامل تھیں۔

تازہ ترین