• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

عامر خان کی فلم سنجو نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی


ممبئی(ایجنسیاں) گزشتہ ماہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘ کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا ہے اور ہر جگہ بس رنبیر کی تعریفوں کو پھول باندھے جارہے ہیں۔

بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ابتدائی طور پر عامر خان بھی فلم کا حصہ تھے اور انہوں نے فلم میں سنجے دت کے باپ کا کردار ادا کرنا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

عامر خان کی فلم سنجو نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے پرفیکشنسٹ عامر خان کا فلم ’سنجو‘ نہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان میرے بہت اچھے دوست ہیں اورمیں کوئی اسکرپٹ لکھتا ہوں تو انہیں ضرور بتاتا ہوں اور جب میں نے فلم ’سنجو‘ میں سنیل دت کے کردار سے متعلق عامر کو بتایا تو انہیں بہت پسند آیا جس پر عامر نے کہا کہ ’میں بھی کچھ کرتا ہوں لیکن میں اس طرح کا باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’دنگل‘ میں کرچکا ہوں۔

عامر خان کی فلم سنجو نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

راجکمار ہیرانی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’میں نے عامر کو اسکرپٹ سنانے کے دوران ہی صاف الفاظ میں واضح کردیا تھا کہ فلم ’سنجو‘ میں کسی طرح کی کوئی ردبدل نہیں کی جائے گی اور اگر کسی لائن کو تبدیل یا کسی سین کو ختم کرنے کا کہا گیا تو میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کروں گا جس کے بعد اداکار عامر خان نے سنیل دت کا کردار کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اورسنیل دت کا کردار پریش راول ادا کر رہے ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما، دیامرزا شامل ہیں، ایکشن ،کامیڈی اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم ’’سنجو‘‘رواں سال 29جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین