• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پانی کی کمی کے خلاف پیپلز پارٹی کا دھرنا ڈرامہ ہے،لیاقت جتوئی

کراچی (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں پانی کی کمی کے خلاف پیپلز پارٹی کا دھرنا ڈرامے کے سوا کچھ نہیں پچھلے پانچ سالوں میں وفاق میں بیٹھے ہوئے پیپلزپارٹی کے لوگوں نے سندھ کے پانی، بجلی، گیس اور این ایف سی ایوارڈ کا فیصلہ کیوں نہیں کیا ،پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو ایک مرتبہ پھر روٹی کپڑا مکان کے بوسیدہ نعرے کیساتھ بیوقوف بنانے نکل پڑی ہے سال گذر گیا غریب کو روٹی کپڑا مکان نہ مل سکا مگر جن وزراء کے پاس یہ سب نہیں تھا آج وہ اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں اس بار الیکشن زرداری کے آر اوز کا نہیں ہونے دیں گے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے پاک فوج اور عدلیہ اپنا کردار ادا کرے ،جتوئی ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے گذشتہ روز سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فائرنگ کے واقعات کا اقوام متحدہ نوٹس لے،انہوں نے مریکہ میں اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ سبیکا شیخ کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
تازہ ترین