• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک میڈیا کی بدولت دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے، شاداب قمر

اولڈہم (پ ر) اولڈہم کے میئر شاداب قمر نے کہا ہے کہ صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جس کی اہمیت ہر دور میں تسلیم کی گئی ہے مگر موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا کے فروغ کے باعث صحافت کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کی بدولت دنیا ایک گلوبل ولیج بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر شپ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر صحافتی خدمات پر ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ پریس کلب کے صدر طلعت گوندل نے صحافیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کرکے جس انداز سے حوصلہ افزائی کی اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کا سب سے اہم اصول غیر جانبداری ہونا چاہیے۔
تازہ ترین