• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں چوری کی 5وارداتیں ،4افراد سے منشیات برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری ، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئےگئے تفصیلات کے مطابق ملتان ائیرپورٹ پر دبئی سے آنیوالی خاتون سونیاسرفراز کےپرس سے نامعلوم شخص موبائل چوری کرکے فرارہوگیا، تھا نہ مظفر آباد کے علاقے سےمحمداکرم سے 20لٹر ،تھا نہ قطب پور کے علاقے سےراشداکبر سے 120گرام چرس،تھا نہ اولڈ کوتوالی کے علاقے سے نجم الثاقب سے 80گرام چرس اور تھا نہ مخدوم رشید سے خلیل سے 40لٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا، تھا نہ بستی ملوک نے اعجاز اور عدنان کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا، تاش پر جوا کھیلنے پر غلام قادر، صدیق، شریف ، کوثر عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھا نہ بی زیڈ سے عرفان ،تھا نہ حرم گیٹ سے حسنین ، تھا نہ دہلی گیٹ سے زاہد کی موٹرسائیکلیں نامعلوم افراد نے چوری کرلی،تھا نہ کپ پولیس نے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کبوتر منڈی چوک پر فحش گانے چلانے پر احمد حسن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،تھا نہ بدھلہ سنت کے علاقے میں غضنفر کے گھر میں داخل ہوکرنامعلوم ملزمان ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کرکے فرارہوگئے،تھا نہ قطب پور کے علاقے میں سرفراز کا موبائل چوری کرلیا گیا ، تیزرفتاری پر خضر عباس ، صدام حسین ، محمود احمد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئےتھا نہ قطب پور کے علاقے میں بجلی چوری کرنے اور میٹر اتارنے پر میپکو ٹیم کو دھمکیاں دینےپرمجاہد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقےمیں ارسلان کو افتخار ، عدنا ن اور 2نامعلوم ملزمان نے پستول کا بٹ مارکر زخمی کردیا ،جعلی چیک دینے پر اولڈ کوتوالی پولیس نے نعیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،تھا نہ مظفر آبادکے علاقے میں قیصر ، محسن رفیق اور حنیف نے نذیراں مائی کے گھر میں گھس گھروالوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین