• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اسرائیل کے خلاف جہاد کی راہ ہموار کریں ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ اسرائیلی امریکہ اسلامی ممالک پر یلغار کرنے والی قوتوں کے مظالم جبر و بربریت کا واحد علاج جہاد ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے عبدالبصیر خان کاکڑ ٗسمیع اللہ حیدری اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل سمیت کفری ممالک روز اول سے اسلام کے فرض حکم جہاد کے خلاف ہیںاور جہاد اسلامی قوتوں پر دہشت گردی انتہا پسندی کے لیبل لگا کر پروپیگنڈہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ دنیا میں اسلام جہاد کے ذریعے پھیلا فتح مکہ جہاد کے ذریعے ہواقبلہ اول بھی جہاد کے ذریعے فتح ہوا انہوںنے کہا کہ اسرئیل کے مظالم میں امریکہ برابر کاشریک ہے اسلامی دنیا کے حکمران بزدلی چھوڑ کر غیرت اوراسلامی جذبے کے تحت اسرائیل کیخلاف جہاد کیلئے راہ ہموار کرے نہتے مسلمانوں کے خون کا بدلا اسرائیلی درندوں کے خون سے لیا جائے۔
تازہ ترین