• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسی 8میں پانی کی قلت ،مکینوں کا چیئرمین کے دفتر کا گھیرائو ، پتھراؤ، افراد پر تشدد

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)یوسی8 فوجی کالونی میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے یوسی چیئرمین راجہ مقصود کے دفتر کا گھیرائو کرلیا،پتھرائوکرکے شیشے توڑ دیئے جبکہ دفتر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں مردوں اور نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شریک تھیں جنہوں نے یونین کونسل کے دفتر کی بلڈنگ پرپتھرائوکرکے شیشے توڑ دئیے۔ دفتر میں موجود راجہ بلال مقصود اوردیگر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
تازہ ترین