• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ نے عالم اسلام کے جذبات کومشتعل کیا،جماعت اہلحدیث

لاہور(نمائندہ جنگ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی، پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ کی طرف سے ایک معززاور بابرکت مہمان ہے جوہمارے لیے بہت سی نعمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے۔اس مبارک ماہ میں اللہ کی عبادت کے دوران ہمیں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو نہیں بھولناچاہیے، انہیں اپنی دعاو ں کا حصہ بناناچاہیے، امریکہ اور اسرائیل خطے میں امن تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔امریکہ نے صہیونی ریاست کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھونک دیا ہے اور بیت المقدس کی تاریخی، اسلامی اور عرب کی جغرافیائی حیثیت کو نظر انداز کیا ہے،امریکہ نے عالم اسلام کے جذبات کو مشتعل کرکے اپنے لیے مزید نفرت اکٹھی کی ہے ۔ ان خیالات کااظہاار انہوں نے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نےکہا کہ فلسطینیوں نے جرات وبہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ان کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تازہ ترین