• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وقتی مشکلات سے نہیں گھبراتے، آصف کرمانی

مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ وقتی مشکلات سے نہیں گھبراتے، نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمات عام انتخابات میں کامیابی کا باعث ہوں گی، حالیہ غیر جانبدارانہ سروے بھی ن لیگ کی کامیابی کی نوید دے رہے ہیں۔

لاہورسےجاری بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نےکہاکہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے پاکستان کوخوش حالی سے ہمکنارکیا،اور کس نے دھرنوں کے ذریعے ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں۔

ان کاکہنا تھاکہ عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا ان کےتبدیلی کے نعروں جیسا ہے، جوکے پی کے میں 5سال کے دوران کچھ نہ کرسکے، اب وہ نیادھوکا سامنے لائے ہیں۔

تازہ ترین