• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبیکا کی میت امریکا سے پاکستان روانہ کردی گئی

سبیکا کی میت امریکا سے پاکستان روانہ کردی گئی

ہوسٹن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کی میت امریکا سے روانہ ہوگئی،میت منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچے گی۔

ہوسٹن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والد کے مطابق سبیکا کی میت امریکا سے پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے روانہ ہوگئی ۔

میت براستہ استنبول منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچے گی،سبیکا کے والد کے مطابق امریکا میں دھند ہونے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے اور جلد ہی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا تعین بھی کرلیا جائے گا۔

سبیکا کی کزن شہیرہ میت کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گی۔اس سے قبل سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہیوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد حمزہ میں ادا کی گئی۔

سبیکا کی میت امریکا سے پاکستان روانہ کردی گئی

اس موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹنر، شوگرلینڈ کے میئر جو، زمرمین، ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن اور ال گرین نے بھی شرکت کی ،جبکہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

تازہ ترین