• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی جیم خانہ کرکٹ :سندھ پولیس اور قاسمی سی سی کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ائٹس رمضان کر کٹ فیسٹول میںسندھ پولیس نے مومن سیڈز کو چھ وکٹوں سے شکست دید ی۔ جیم خانہ میں ناکام ٹیم 106رنز بناسکی۔عباس 29 اور خان محمد20 رنز اسکور کرسکے۔ علی اصغر نے تین ، وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح سائیڈ نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شیراز علی نے ناقابلِ شکست 34 رنز بنائے۔ مہمان خصوصی اطہر خان نے علی اصغر کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ دوسری جانب قاسمی سی سی نے کراچی جمخانہ کو چار رنز سے شکست دیدی ۔ فاتح ٹیم نےچار وکٹ پر 156رنز اسکوربنائے۔ بلال ارشاد نے ناقابلِ شکست 89 اور شہباز جاوید نے 30رنز اسکوربنائے۔ حریف کراچی جم خانہ سات وکٹ پر 152 رنز بناسکی، فرقان خلیل نے 39 ناٹ آؤٹ،مرزا سجاد 34 رنز بنائے۔
تازہ ترین