• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس کے گورنر نے اسکول پر حملوں کا ذمہ دار پرتشدد گیمز کو قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک بھی گن کلچر کے دفاع میں میدان میں آگئے ہیں، ٹیکساس کے ایک اسکول میں ایک 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات گن کلچر کا نتیجہ نہیں بلکہ ناکامیوں اور پرتشدد ویڈیو گیمز کی وجہ سے ایسے سانحات رونما ہورہے ہیں، پیٹرک نے حکومت کے منصوبوں کی ستائش کی جس کا مقصد طلبہ کو گن تشدد سے بچانے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھنا شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف معاملات پر غور کررہے ہیں، ویڈیو گیمز کا مسئلہ سب سے اہم ہے جس سے چھٹکارا پانا لازمی ہے، انہوں نے بتایا کہ ماہرین نفسیات کے مطابق 91 فیصد بچے گیمز کھیلتے ہیں جبکہ ان میں سے 85 فیصد گیمز پرتشدد ہوتے ہیں اور گیمز یہ سکھاتے ہیں کہ لوگوں کو کس طرح سے قتل کیا جائے۔
تازہ ترین