• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن ٹرین کی مال گاڑی کو ٹکر، 2 افراد زخمی

گرین لائن ٹرین کی مال گاڑی کو ٹکر، 2 افراد زخمی

کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ٹرین لاہوراسٹیشن کےقریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں مال گاڑی کی آخری 2 بوگیاں اور گرین لائن کا انجن پٹری سے اترگیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایس ریلوے لاہور سفیان ڈوگر کے مطابق مال گاڑی گڈز یارڈ میں داخل ہونے کے لیے اسٹیشن کےقریب کھڑی تھی کہ گرین لائن ٹرین تیزرفتاری کےباعث کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں گرین لائن کے تمام مسافرمحفوظ رہے۔

وزیر ریلوے سعد رفیق نےواقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین