• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تبو بھی فلم بھارت کا حصہ بن گئیں

 بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی اگلی فلم ’بھارت‘ میں ہندی سینما کی کئی نامور اداکارائیں موجود ہیں۔


تاہم اب معروف اداکارہ تبو بھی اس فلم کا حصہ بن چکی ہیں۔

فلم ’بھارت‘ میں پریانکا چوپڑا مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم دیشا پٹانی، کترینہ کیف اور تبو بھی اس فلم میں کئی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

سلمان خان کی اس فلم کی ہدایات عباس علی ظفر دیتے نظر آئیں گے، فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

فلم میں تبو کی کاسٹنگ کا اعلان ہدایت کار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔


انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ تبو کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے پر بےحد پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ معروف بھارتی کامیڈین سنیل گروور بھی اس فلم میں پہلی مرتبہ سلمان خان کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین