• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈ عیدن، چیھو مائنر کے آبادگاروں کا آبپاشی اہلکاروں کے خلاف احتجاج

نوشہروفیروز(نامہ نگار) پڈعیدن کے قریب نصرت کینال سے نکلنے والے چیھو مائنر کے آبادگاروں نے آبپاشی اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر پی پی ضلع نوشہروفیروز کے رہنماء اکبر راجپر، ایڈووکیٹ یارمحمد راجپر، محمد ابراہیم بروہی، سیٹھ بشیر احمد آرائيں اور ديگر نے کہا کہ چیھو مائنر کے واٹرکورس ٹوآر فور ایل، پانچ ایل، چھ ایل، اور ساتھ ایل میں گزشتہ ایک سال سے پانی نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے آبادگاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہیں جبکہ زمینوں کو بنجر بننے سے بچانے کے لئے ڈیزل والے مشین سے کاشتکاری کرنے پر مجبور ہيں جس کہ باعث ہمارا روزگار سخت متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ آبپاشی اہلکار نصرت کینال سے کئي غیرقانونی واٹرکورس، نولیاں اور جھٹہ مشینیں لگاکر پانی فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور آبپاشی اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
تازہ ترین