• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام، ادارہ زرعی تحقیق کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری

ٹنڈوجام (نامہ نگار) ادارہ زرعی تحقیق سندھ ٹنڈوجام کے ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ احتجاجی ہڑتال جاری ہے، سیکڑوں ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور دفتر کا گھیرائو کیا۔ اس موقع پر ملازم رہنمائوں نے میڈیا کو بتایا کہ ادارے کے انتقال فوت کرجانے والے ملازمین کی اولادوں کو نوکریاں نہیں دی جا رہیں، ملازمین کو ٹائم اسکیل نہیں دیا جا رہا،ملازمین کو صرف جھوٹے آسرے دیئے جارہے ہیں،دوسری جانب سیکریٹری زراعت نے ملازم تنظیم کے عہدیداروں اور ڈائریکٹر جنرل کو مذاکرات کے لئے طلب کرلیا ہے اور مذاکرات ہوئے بھی ہیں،دوسری جانب ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ادارے کے تمام شعبوں میں کام بند ہو چکا ہے۔
تازہ ترین