• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کی صحت میں بہتری بڑھاپے میں کمزوری سے محفوظ رکھتی ہے

لندن( پی اے ) نئی ریسرچ سے ظاہرہواہے کہ جن معمر افراد کو دل کے امراض کے خطرات کم ہوتے ہیں وہ بڑھاپے میں کمزوری سے بھی محفوظ رہتے ہیں، اور اس سے کمزوری سے نجات کے امکانات بڑ ھ جاتے ہیں۔ایکسیٹر یونیورسٹی کی جانب سے کرائی گئی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سٹڈی سٹڈی سے یہ ظاہرہوتاہے کہ دل کے امراض میں معمولی سی کمی کمزوری کے علاوہ ڈیمنشیا، کہنہ درد اور بڑھاپے میں معذور کردینے والی دوسری صورتوںمیں کمی میں مددگار ثابت ہوتی ہے ،ریسرچرز کا کہناہے کہ عام خیال یہ ہے کہ کمزوری کا تعلق بڑھاپے سے ہوتاہے لیکن سٹڈی سے ظاہرہواہے کہ جن لوگوں کودل کی تکالیف نہیں ہیں ان میں شدید کمزوری کا خدشہ85فیصد کم ہوتاہےاوروہ نسبتاً آئیڈیل زندگی گزارتے ہیں۔ ریسرچرز کی یہ رپورٹ جو جرنل آف گیرونٹولوجی میڈیکل سانئسزمیں شائع ہوئی میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ جن لوگوں میں دل کے امراض کاخطرہ کم ہوتاہے ان میں دل سے غیر متعلق دوسرے امراض مثلاً درد ،ضعف ضبط، گرپڑنا، ہڈیاں ٹوٹ جانا اور ڈیمنشیاکے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔
تازہ ترین