• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کے شراب بنانے اور بیچنے کیخلاف در خواست پر نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مسلمانوں کے شراب بیچنے اور بنانے کے خلاف درخواست پر عدلت نے وفاقی، صوبائی متعلقہ ادارے و شراب بنانے والی فیکٹریوں کو نوٹس جاری کر دیئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امتناع منشیات حدود ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت مسلمان شراب بنا سکتا ہے اور بیچ سکتا ہے، عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ میں کہا کہ تو آپ کیا چاہتے ہیں اب مسلمان شراب پینا بھی شروع کردے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نہیں میری عدالت سے استدعا ہے اس قانون پر نظر ثانی ہونی چاہیے، مسلمانوں کو پابند کیا جائے کہ وہ نہ شراب بنائیں گے اور نہ ہی بیچیں گے، عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی، صوبائی متعلقہ ادارے و شراب بنانے والی فیکٹریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8اگست تک جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین