• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ وائس آف مسنگ پرسنز اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت کراچی پریس کلب پر لگایا گیا بھوک ہڑتالی کیمپ وزیر داخلہ سندھ سے ملاقات اور ان کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا ۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے اندرون سندھ سے آئے افراد نے 72گھنٹے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ۔ جس میں تنویر اریجو ، سورٹھ لوہار ،نگہت تنیو اور شیریں اعجاز نے مطالبہ کیا کہ خادم حسین اریجو ، ھدایت لوہار، رضا جروار ، کریم تنیو سمیت دیگر کی لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ۔

تازہ ترین