• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ پر سربراہ کے الیکٹرک کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ، غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ پر سربراہ کے الیکٹرک کو نوٹس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور غیر منصفانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسی ای او کے الیکٹرک طیب ترین، چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن افسر کے الیکٹرک، چیف آپریٹنگ افسر ڈسٹری بیوشن، ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن، چیئرمین نیپرا بریگیڈیئر ریٹائرڈ طارق سدوزئی، وائس چیئرمین نیپرا سید منصور الحق کو نوٹس جاری کردیئے۔ منگل کو عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ کے روبرو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور غیر منصفانہ لوڈ شیڈنگ کرنے سے متعلق سی ای او کے الیکٹرک طیب ترین و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کرامت علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 2015 کو ہیٹ اسٹروک کے بعد کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا حکم دیا۔25 مارچ 2016 کو نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو اپنے شوکاز نوٹس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی۔ سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی درجہ بندی کی لوڈ شیڈنگ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ بن قاسم پلانٹ خرابی سے ثابت ہوتا ہے کے الیکٹرک نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا۔ کے الیکٹرک بعض علاقوں میں درجہ بندی کے تحت غیر منصفانہ لوڈ شیڈنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک سے متعلق اپنے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرا پا رہی۔

تازہ ترین