• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروہ،سچیت گڑھ سیکٹرپر بلااشتعال بھارتی فائرنگ،ایک شہری شہید

شکر گڑھ/پسرور(نمائندگان جنگ) چاروہ اور سچیت گڑھ سیکٹر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فور سز کی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ سےایک شہری شہید جبکہ 4زخمی ہو گئے،چناب رینجرزکا دشمن کو منہ توڑ جواب ‘گولہ باری سے کئی بھارتی چوکیاں تباہ،شہیدشہری کی نمازجنازہ ادا کردی گئی‘تفصیلات کے مطابق بھارتی مارٹر گولے چاروہ سیکٹر اور سچیت گڑھ سیکٹر کے دیہات ،معراجکے ،بھدوال،گنڈیال،سوجن،کرتال،سرہال ، عمراں والی، دھمالہ حاکم والا ،ہرپال،گھمنال ،نکھنال ،بینی سلہریاں ، بہلاد پور ،اکھنور ،جروال ،لدھا گنگ ، بھلے کھوکھر،جمال جنڈاور بھگیاڑی میں گرتے رہے، بھارتی شیلنگ سے موضع سرہال کا 70سالہ رہائشی اسلم شہید اور30سالہ ناصر سکنہ عمراں والی اور 3بچے شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ شہید ہونے والے شہری اسلم موضع احمد آباد میں نماز جنازہ اور تدفین عمل میں لائی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید، اسسٹنٹ کمشنر پسرور عمر افتخار شیرازی ، مسلم لیگ ن کے قائد رانا شوکت علی آف بھلور،رینجرز اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین