• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مزید 2گواہوں کے بیانات قلمبند

لاہور(نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی عدالت نےسانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مزید 2گواہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر فاروق اور کانسٹیبل عمران کے بیانات قلمبند کر تے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی ، پولیس ملزمان کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک عدالت پیش ہوئے عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیر ہائیکورٹ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے،انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2کے جج اعجاز حسن اعوان نے استغاثہ پر سماعت کی،510 /14 مقدمہ میں 62 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔
تازہ ترین