• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہولت مرکز کی بدولت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی

پشاور(سٹی رپورٹر) رامداس بازار پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ سہولت مرکز کی کوششوں سے اشیائے خوردنی کے نرخ اعتدال پر آگئے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صلاح الدین کی سربراہی میں رمضان المبارک میں اشیائے خوردنی کے نرخ اعتدال پر لانے کیلئے رامداس میں سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے جن کی ٹیم میں سب رجسٹرار سلیم احمد ‘ فوڈ انسپکٹر بلال آفریدی‘ چیف ڈیمالش آفیسر قیصر باچا ‘ انسپکٹر ٹائون ون شفاعت علی ‘ حاجی الیاس ‘ اورنگزیب ‘ ندیم خان اور طارق جاوید پٹواری شامل ہیں جن کی خصوصی کوششوں سے رامداس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر لایا گیا اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صلاح الدین نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق گوشت کی قیمت 370 سے 320 ‘ آم 200 سے 150 ‘ کیلا 200 سے 70 روپے کردیا گیا ہے جبکہ دالوں کے نرخ بھی سرکاری نرخ کے مطابق ہو گئے ہیں جس سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا ہے ۔
تازہ ترین