• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڑہ گیٹ میں واقع ٹیوب ویل ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالے کرنے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے باڑہ گیٹ کے علاقہ قاضی آباد میں واقع ٹیوب ویل ڈبلیو ایس ایس پی کو حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے منعیم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست گذارمحمدایوب کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزارباڑہ گیٹ قاضی آباد کارہائشی ہے جہاںٹائون تھری کاٹیوب ویل تھا جس کابل ڈبلیو ایس ایس پی وصول کرتی تھی اوراب 32لاکھ روپے ٹیوب ویل کے ذمہ ہوچکے ہیں جبکہ بل ادا نہیں کیاجارہا ہے جبکہ رقم ڈبلیو ایس ایس پی وصول کرچکی ہے لہذاٹیوب ویل کے بل ادا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹیوب ویل کاانتظام بھی سنبھالنے کی ہدایت کردی ۔
تازہ ترین