• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کی 141جائیدادیں سربمہر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے شہر میں پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کے دوران 141جائیدادیں سربمہر کر دیں اور ڈیفالٹرز سے 18 لاکھ روپے کی نقد ریکوری بھی کر لی، ای ٹی او نعمان خالد ملک اور ای ٹی او سہیل صابر کی نگرانی میں عملہ نے شہر کے دونوں سیکٹر وں میں پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی جاری رکھی، ڈیفالٹرز کے ذمہ مجموعی طور پر پچاس لاکھ روپے کے بقایا جات تھے۔
تازہ ترین