• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

امریکی ریاست یوٹاکے شہرLayton میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی کے سبب خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں دیوہیکل ٹرک اور کار کے درمیان زوردار تصادم ہوا۔

امریکی ریاست یوٹا میں خطرناک حادثہ

کار ڈرائیور انتہائی تیز رفتار سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں برابر سے گزرتے دیوہیکل ٹرک سے گاڑی بری طرح ٹرکرائی اور کئی فٹ گھسیٹتی چلی گئی جبکہ ٹرک کچھ فاصلے پر جا کر اُلٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین