• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی مشکلات کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذہے، مولانا عبدالحلیم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام(س) کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالحلیم، مولانا وزیر محمد، مولانا محمد دین، ملک نادر خان، محمد اشرف ہاشمی نے بیان میں کہا ہے کہ برما اور فلسطین میںمسلمانوں کے زندہ جلانے کا ذمہ دار امریکہ ہے عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے عوام سیکولر قوتوں سے تنگ آچکے ہیں صرف اسلامی نظام کا نفاذ پاکستانیوں کے مسئلے اور مشکلات کا واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ مولانا حبیب اللہ کا قتل قابل مذمت ہے ہر ظالم حکمران کا ساتھ دینا اسلامی اصولوں کے خلاف ہے پرویز مشرف، زرداری، نواز شریف ، بینظیر کی مسلسل حمایت علماء کے قتل کا سبب بن گئی ہے ۔
تازہ ترین