• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرچ بشپ آف کراچی جوزف کوٹس کا کارڈنل مقررہونا پاکستانی مسیحی قوم کیلئے اعزاز ہے

کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی بلوچستان کے اقلیتی صدرمشرف نوشید نے اپنی اور تمام مسیحی قوم کی جانب سےپانچ براعظموں سے چودہ بشپ صاحبان کی بحیثیت کارڈنلزتقرری پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور’ہز ہولی نیس ‘ پوپ فرانسس کے اس عمل کو قابل تحسین قرار دیاہے خصوصاً پاکستان سے دوسراکارڈنل مقرر کیاآرچ بشپ کراچی جوزف کوٹس کا کارڈنل مقرر ہونا پوری پاکستان کی مسیحی قوم کیلئے فخر اور ایک اعزاز ہے انہوں نےماضی میں بحیثیت بشپ آف حیددآباد اورصوبہ بلوچستان میں اپنی خدمات انجام دیں اب بحیثیت کارڈنل وہ اپنی خدمات کو جاری رکھیں گےان کا کارڈنل مقررہونا مسیحی قوم اور تمام پاکستانیوں کیلئے فخرکا باعث ہےاور اب بشپ جوزف کوٹس پوری دنیا میں پاکستانی مسیحی قوم اور مادر وطن کی نمائندگی کرینگے۔
تازہ ترین