• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کو چھوڑنےوالوں کو اپنی غلطی کا ا حساس جلد ہوجائیگا ،اکرم پاشا

کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے رکن سینئر نائب صدر کو ئٹہ سٹی محمد ندیم بڑیچ ارشد علی محمد سلیم جٹ محمد بابر عقیل سجاد احمد عامر چوہدری نوید اشرف نوراعوان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ کئے جانے والے گیلپ سروے کے دوران مسلم لیگ ن کی مقبولیت کے بارے میں کئے جانے والے تبصرے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں دوسری جانب پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملک بھر میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ لوگ ن لیگ کو چھوڑ کر جارہے ہیں یا جاچکے ہیں انہیں 2018ء کے الیکشن کے پہلے ہی روز اپنی غلطیوں کا احساس ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ن لیگ کو کبھی بھی ناکام نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے اور آئندہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا جس کا ثبوت گیلپ سروے میں مل گیا ہے کیونکہ ن لیگ غریبوں کی آواز اٹھانے والی حقیقی عوامی جماعت ہے ۔
تازہ ترین