• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک قطر جنرل تکافل کیلئے انشورر فنانشل اسٹرینتھ ریٹنگ 'A'برقرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاک قطر جنرل تکافل کیلئے انشورر فنانشل اسٹرینتھ ریٹنگ ʼAʼبرقرار رکھی ہے۔ حالیہ ریٹنگ سال 2016ء سے یکساں چلی آرہی ہے۔ پاک قطر جنرل تکافل کی مستقل آئوٹ لُک بھی مستحکم رہی ہے۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاک قطر تکافل گروپ ممکنہ رسک کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کمپنی نے ملک میں روائتی انشورنس کے اسلامی متبادل کے طورپر اپنی نمایاں جگہ بنائی ہے۔پاک قطر جنرل تکافل پاکستان کی واحد تکافل کمپنی ہے جسے جے سی آر کریڈٹ کمپنی اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی جیسی مستند کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں نے ریٹنگ فراہم کی ہے۔پاک قطر تکافل گروپ کے چیف فنانشل آفیسر کامران سلیم نے کہاکہ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی جیسی مستند کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی جانب سے پاک قطر جنرل تکافل کی تمام شعبوں میں کارکردگی کی جانچ اور Aریٹنگ ایک قابلِ فخر بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کامیابی کے پیچھے پاک قطر تکافل گروپ کی ٹیم کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔ پاک قطر جنرل تکافل پاکستان کی صفِ اوّل کی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز 2007 میں کیا تھا۔ پاک قطر جنرل تکافل کمپنی تکافل مارکیٹ میںجنرل تکافل (نان لائف)کی جامع پراڈکٹس کا پورٹ فولیو پیش کرتی ہے۔کمپنی سیکیوریٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ اور اس کی نگرانی میں کام کررہی ہے۔ پاک قطر تکافل گروپ کا مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔کمپنی کو جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے ʼA-ʼسٹیبل آئوٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے جبکہ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے ʼAʼاسٹیبل آئوٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے۔
تازہ ترین