• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بغداد، خودکش دھماکےمیں 7 افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور16 زخمی ہوگئے۔

بغداد کے پر ہجوم پارک میں گزشتہ رات خودکش بمبار نے دھماکا کیا جبکہ ماہ رمضان میں بغداد میں ہونے والا یہ پہلا حملہ ہے ۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پولیس اور ایمرجنسی ورکرز نے پارک میں داخل ہونے والے خودکش بمبار کو روک لیا تھا لیکن اس کے باوجود خودکش بمبار نے پارک میں خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

تازہ ترین