• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں آج سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی 28ویں برسی منائی جائے گی

لندن( جنگ نیوز) ایم کیوایم لندن کے زیر اہتمام اتوار 27، مئی کوسانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی 28ویںشہداء کی 28ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی اورامریکا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ سمیت تمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں عصر سے مغرب تک منعقد ہوگا ۔ قرآن خوانی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، شعبہ خواتین کی ارکان، مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ آج سے 28 برس قبل 26 اور 27 مئی 1990ء میں پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں پکاقلعہ حیدرآباد کے مکینوں پر شب خون مارا گیا تھا اور خواتین وبچوں سمیت سینکڑوں مہاجروںکو شہید وزخمی کیاگیا تھا۔
تازہ ترین